Skip to content

اومیگا تھری کی کمی خواتین میں کس ذہنی بیماری کا سبب بن سکتی ہے؟

خواتین میں، خاص طور پر میینوپاز کے بعد ہارمونی تبدیلیوں کی وجہ سے دماغی کمزوری اور الزائمر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دماغی صحت کے لیے نہایت اہم ہیں۔ یہ دماغ کے خلیوں کی ساخت اور رابطے کو مضبوط بناتے ہیں، خون کی نالیوں کو صحت مند رکھتے ہیں اور دماغ میں سوزش کو کم کرتے ہیں۔

خواتین میں، خاص طور پر میینوپاز کے بعد ہارمونی تبدیلیوں کی وجہ سے دماغی کمزوری اور الزائمر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اگر اس دوران اومیگا تھری کی کمی ہو تو یادداشت کمزور ہونا, دماغی خلیوں کی مرمت میں رکاوٹ, دماغ میں غیر معمولی پروٹین کا جمع ہونا, سوجن اور oxidative stress میں اضافہ، یہ سب عوامل الزائمر اور دیگر ڈیمینشیا کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔
اومیگا تھری کے بہترین ذرائع
مچھلیوں میں سالمن، سارڈین، میکریل، ٹونا
السی کے بیج، چایا سیڈز
اخروٹ
مچھلی کے تیل یا اومیگا تھری سپلیمنٹس اومیگا تھری کے بہترین ذرائع ہیں۔
ماہرین کے مطابق، ہفتے میں کم از کم 2 بار فیٹی فِش کھانا یا مناسب سپلیمنٹس لینا خواتین میں دماغی صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔